A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

عید میلاد النبی آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

05 فروری 2012
لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی (آج) اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ اس موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ عید میلاد النبی 12 ربیع الاوّل عقیدت و احترام سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لاہور میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں متعدد ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نوری مسجد ریلوے سٹیشن سے داتا دربار تک ریلی کا اہتمام دعوتِ اسلامی نے کیا ہے۔ داتا دربار سمیت بزرگانِ دین کے درباروں، مساجد اور بڑی بڑی عمارات پر چراغاں کیا گیا ہے جس سے شہر روشنیوں سے جگمگا رہا ہے۔ جابجا ”سرکار کی آمد مرحبا“ اور جشن عید میلاد النبی مبارک کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ سرکار دو عالم کے یومِ ولادت کے سلسلے میں درود و سلام کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ ثناءنیوز کے مطابق ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیں۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم گیلانی نے قوم کے نام اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ محسن انسانیت کی پوری زندگی ہر دور کے انسان کیلئے قابل تقلید اور قابل عمل ہے۔ اسلام امن، سلامتی اور انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کی راہ دکھاتا ہے۔ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رحمت اللعالمین نبی آخرالزماں کا یوم ولادت ہمیں ایک بار پھر شدت سے یہ احساس دلاتا ہے کہ دنیا و آخرت میں سرفرازی کے لئے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چاہئے۔