A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

ملا عمر نے امریکی صدر کو کوئی خط نہیں لکھا: طالبان کی تردید

05 فروری 2012
کابل (نوائے وقت نیوز) ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ ملا عمر نے امریکی صدر بارک اوباما کو کوئی خط نہیں لکھا۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملا عمر نے مذاکرات کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا تھا۔ گزشتہ روز واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغان طالبان کے رہنما ملا عمر نے گزشتہ سال جولائی میں امریکی صدر اوباما کو خط لکھا تھا جس میں امن مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ ایک بے بنیاد الزام ہے اور ہم اس امریکی دعوے کی تردید کرتے ہیں۔