پاکستان، آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائیگا

05 فروری 2012
اسلام آباد + مظفرآباد ( خصوصی رپورٹر + نیوز رپورٹر) پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج اتوار کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ مناےا جائے گا۔ چاروں صوبوں آزاد کشمےر اور گلگت بلتستان مےں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوں گی آزاد کشمےر کو پاکستان سے ملانے والے پانچ پلوں پر انسانی زنجےر بنائی جائے گی جبکہ اس موقع پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور دیگر کئی ممالک میں مقیم کشمیری احتجاجی مظاہروں اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے وزےراعظم گےلانی مظفرآباد مےں کشمےر کونسل اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرےں گے، اسلام کے کنونشن سنٹر میں اےک تقرےب مےں کشمےر کاز کے لےے کام کرنے والوں کو اعزازات دئےے جائےں گئے۔ کشمےر کمےٹی نے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں متعدد پروگرام تشکیل دےئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام نے نسل در نسل بے شمار قربانیاں دیں اور گوناگوں مشکلات اور صعوبتوں کے باوجود آزادی کی شمع جلائے رکھی۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کی خاطر مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ چودھری شجاعت اور سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دئیے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...