حکومت کیخلاف بغاوت کا الزام سابق ترک جنرل پر فردِ جرم عائد

05 فروری 2012
استنبول (آن لائن) سابق ترک فوجی جنرل پر حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق آرمی چیف آف جنرل سٹاف جنرل الکرباس بگ پر الزام ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹانے کی سازش میں شامل تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی یہ درخواست استنبول کرائم کورٹ میں اس وقت دائر کی گئی تھی جب 2002 ءمیں طیب اردگان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ،الیکشن کے دوران فوج اور حکومت کے درمیان شدید کشیدگی تھی اور کچھ فوجی جرنیلوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ طیب اردگان کی حکومت کے خلاف بغاوت کا منصوبہ رکھتے ہیں۔