واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مبینہ طور پر موجود شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے افغان افواج کو سرحد پار نہیں جانا چاہئے۔ کانگرس کمیٹی کو بریفنگ کی تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود کہ سرحد پار شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کے خطرات موجود ہیں تاہم افغان افواج کے لئے کسی دیگر ملک کی سرزمین پر حملہ کرنے کی بجائے ان کے اپنے ملک میں لڑنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ جنرل پیٹریاس نے کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ افغانستان میں موجود امریکی اور نیٹو افواج کو سپلائی کے شمالی روٹ پر مزید پیش رفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس قبل ازیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38