حافظ سعید ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں، پاکستان کارروائی نہیں کر رہا: بھارتی الزام

05 فروری 2012
کوچی (نیوز ایجنسیاں) بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے الزام عائدکےا ہے کہ حافظ سعےد احمد ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ ہےں پاکستان جماعت الدعوة کے بانی حافظ سعید کے خلاف کارروائی نہےں کررہا۔ بھارتی شہر کوچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ششی تھرور نے کیا۔ حافظ سعید ممبئی حملوں میں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور حکومت پاکستان اور عدلیہ نے حافظ سعید کے حامیوں کے شدید ردعمل کے خوف سے تفتیش میں نرمی برتی اور ان کی اشتعال انگیز تقریروں کا بھی نوٹس نہیں لیا۔ بھارت کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر حافظ سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ بھارت کے خلاف تقاریر پر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کی جائے اگر حافظ سعید کسی اور ملک میں ہوتے تو ایسی تقریروں پروہ طویل عرصے کے لئے جیل بھیج دیئے جاتے۔