مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے: اسلامی کانفرنس تنظیم

05 فروری 2012
اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی کانفرنس تنظیم نے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل سکول میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں او آئی سی کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے خالد بدر نے ایک بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم نے ہمیشہ ہر عالمی فورم میں کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بار پھر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے او آئی سی کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔