یہی کہا تھا میری آنکھ دیکھ سکتی ہے تو مجھ پہ ٹوٹ پڑا سارا شہر نابینا حسین حقانی کی ٹوئیٹر پر شاعری جاری

05 فروری 2012
ابوظہبی (آئی این پی) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹویٹر“ پر شاعرانہ انداز میں حال دل بیان کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔ ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں انہوں نے یہ اشعار ٹویٹ کئے کہ ”یہی کہا تھا میری آنکھ دیکھ سکتی ہے ، تو مجھ پہ ٹوٹ پڑا سارا شہر نابینا۔ جاہلوں سے کلام کون کرے، اپنی ایسوں سے گفتگوہی نہیں۔ ہم ہی نہیں ہماری طرح کے اور بھی ہیں، عذاب میں تھے جو اوروں سے سوچتے تھے الگ۔