لاہور: 18 ڈاکے، مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل، مسلم لیگ ن کا رہنما زخمی

05 فروری 2012
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈاکو2ں نے مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ کو قتل جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صدر کارپٹ مارکیٹ اقبال ڈوگر کو زخمی کر دیا جبکہ درجنوں وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو¶ں نے گلشن راوی کے توحید پارک میں رات کو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ 60 سالہ عزیز خان سے رائفل چھین لی اور مزاحمت کرنے پر چہرے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول کالا ڈھاکہ مانسہرہ کا رہائشی تھا۔ نولکھا میں دکان پر بیٹھے اقبال ڈوگر کو دو ڈاکو¶ں نے ایک لاکھ روپے اور قیمتی سامان چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا ۔ ڈاکو¶ں نے مصری شاہ میں ریاض کے گھر سے 8 لاکھ، اچھرہ میں اسد کے گھر سے 7 لاکھ، اسلام پورہ میں افضال، قلعہ گجر سنگھ میں امجد کے گھر سے 6، 6 لاکھ، ماڈل ٹا¶ن میں ارسلان، لیاقت آباد میں اقبال کے گھر سے 5، 5 لاکھ، شفیق آباد میں اشفاق، پرانی انارکلی میں صفدر، مستی گیٹ میں نیاز کے گھر سے 4، 4 لاکھ، نشتر کالونی میں مسعود، شمالی چھا¶نی میں شاہد کے گھر سے 3، 3 لاکھ، اسلام پورہ میں حمید، وحدت کالونی میں عظیم کی فیملیوں سے 2، 2 لاکھ، قلعہ گجر سنگھ میں خلیل کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، ملت پارک میں عامر، گلشن اقبال میں ذوالفقار کی فیملیوں سے ایک ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، قیمتی سامان، شاہدرہ میں مبشر کی دکان سے 2 لاکھ، گارڈن ٹا¶ن میں یوسف کی دکان سے ایک لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ لاری اڈا، مزنگ، قلعہ گجر سنگھ، بادامی باغ، ٹبی سٹی اور جنوبی چھا¶نی سے 6 موٹر سائیکل جبکہ شمالی چھا¶نی، اسلام پورہ، ڈیفنس اور گلبرگ سے 4 گاڑیاں چوری ہو گئیں۔