دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اظہر اور یونس کی شاندار سنچریوں کی بدولت تین سو پینسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

05 فروری 2012 (17:11)
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلشن باؤلرز آخرکار پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے
پاکستانی ٹیم نے دووکٹوں کے نقصان پر دوسوبائیس رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو یونس خان ایک سو ستائیس رنز بنا کر سٹیو براڈ کا شکار ہوگئے۔ اس موقع پر کپتان مصباح الحق نے اظہرعلی کا ساتھ دیا جو ایک اینڈ پر پراعتماد بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے تاہم مصباح بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور اکتیس رنز بناکر مونٹی پنیسر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، بعد میں آنےوالے بلے بازوں میں سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہ کرسکا۔ اسد شفیق پانچ، عدنان اکمل صفر، عبدالرحمان اور سعید اجمل ایک ، ایک اور عمرگل چار رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نوجوان بلےباز اظہرعلی نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بناتے ہوئے ایک سو ستاون رنز کی شاندار انفرادی اننگز کھیلی۔ انگلش ٹیم کی طرف سے مونٹی پینیسار نے پانچ، سوان نے تین جبکہ سٹیو براڈ اور اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ایک سو اکتالیس رنز بنائے تھے۔انگلش ٹیم کی دوسری اننگزجاری ہے