افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ مقامی پولیس کی ایک عمارت کے باہر پارکنگ میں ہواجبکہ ہلاک ہونے والوں میں پانچ اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔