اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں تشدد کے واقعات کےخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کے مطابق بان کی مون نے شام میں تشدد کے کاتمہ کےخلاف عرب لیگ کی قرارداد مسترد ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ قرارداد ویٹو ہونے سے شام اور مشرق وسطیٰ کی عوام اور جمہوریت و انسانی حقوق کے حامیوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام کے واقعہ پر ویٹو ہونے سے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے کردار کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ قرارداد کے ویٹو ہونے سے شام میں جمہوری نظام لانے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہنگامی طور پر بڑھ گئی ہے۔