پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جارہا ہے۔ دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

05 فروری 2012 (14:32)
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے قبضے اور مظالم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے مظاہرے کئے جارہے ہیں اورتقاریب کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کا اجلاس بھی ہوگا ۔دن کی مناسبت سے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے جبکہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔