عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آج عقیدت و احترام سےمنائی جا رہی ہے،ملک بھرمیں جلوس، ریلیوں اور محافل کا سلسلہ جاری ہے۔

05 فروری 2012 (14:26)
عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آج عقیدت و احترام سےمنائی جا رہی ہے،ملک بھرمیں جلوس، ریلیوں اور محافل کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے جا رہی ہے۔ فرزندان اسلام حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں مساجد، گلی، محلوں، بازاروں، گھروں اور سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قمقموں،آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، اور دیگر اشیاء سے سجایا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر سیمینار، کانفرنسز اور محافل حمد ونعت بھی منعقد ہورہی ہیں۔ مختلف مقامات پر لنگربھی تقسیم کیا جائیگا۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن آمد رسول پرمحافل اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی ریلیوں اور محافل کا سلسلہ جاری ہے۔