قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ: نیوی، پی آئی اے، آرمی اور سوئی سدرن کی فتح

05 فروری 2012
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے چار میچوں میں نیوی، پی آئی اے، آرمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ چیمپئن شپ میں ہفتہ کے روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیوی نے حبیب بنک کو ایک صفر سے مات دی۔ دوسرے میچ میں پی آئی اے نے پی اے ایف کے خلاف پانچ دو سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں آرمی نے نیشنل بنک کو سخت مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دی۔ آرمی کی جانب سے دو گول ایم عمران نے کیے جبکہ نیشنل بنک کی جانب سے تینوں گول عمر بھٹہ نے کیے۔ چوتھے میچ میں سوئی گیس کی ٹیم نے پورٹ قاسم کو چار ایک سے ہرایا۔ چیمپئن شپ میں آج 5 فروری کو آرام کا دن ہے جبکہ کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔