محمد عامر سے پاکستان آمد پر تفتیش کا فیصلہ

05 فروری 2012
اسلام آباد(آن لائن) سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر سے پاکستان آمد پر تفتیش کا فیصلہ کرلیا گیا محمد عامر کی پاکستان آمد پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ان کو اپنی تحویل میں لے گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قانون کے مطابق محمد عامر کریمنل کیس میں جیل کاٹ کر وطن واپس آرہے ہیں لہذا محمد عامر کو وطن واپسی پر آسانی سے نہیں چھوڑا جائے گا جبکہ محمد عامر کے اثاثہ جات کے حوالے سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر اشتہاری کمپنیوں سے بھی تفصیلات مانگی جائینگی ۔