انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میچ کےلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل متوقع

05 فروری 2012
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کل بروز پیر کو متوقع ہے۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے اس سلسلہ میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سہیل تنویر کو سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اظہر علی، توفیضق عمر اور جنید خان کو واپس وطن بلا لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹی نونٹی میچ کے لیے نئے اوپنر کو بھی آزمانا چاہتی ہے تاہم حتمی نام پر غور کیا جا رہا ہے۔