لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ معروف صنعتکار محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کا بحران بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبے کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ ایک بیان میں محمد پرویز ملک نے کہا کہ ہزاروں صنعتی یونٹس بجلی و گیس کے بحران کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے لیکن حکومت نے اس سنگین ترین بحران کو نظر انداز کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ اسے اس مسئلے کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024