کراچی:آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر قتل

کراچی میں میٹرک بورڈ  آفس کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے رائیڈر کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق میٹرک بورڈ  آفس کے قریب فائرنگ سے ارسلان نامی شخص زخمی ہوا جسے پہلے عباسی شہید اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے مقتول سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ارسلان کو گولی ماردی، مقتول ارسلان پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جو نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی تھا۔مقتول گزشتہ ڈیڑھ سال سے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا،مقتول غیر شادی شدہ تھا جو رات کے وقت آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرتا تھا۔