
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے کچھ حلقے عبوری حکومت کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں، اس پر بہت عرصے سے کام ہورہا تھا اور اب بھی ہو رہا ہے، زرداری اور نواز شریف چاہتے ہیں کہ وہ جائیں تو پیچھےعبوری حکومت چھوڑ کرجائیں، یہ چاہتے ہیں کہ عبوری حکومت غیر معینہ مدت تک رہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 میں ہم زیادہ نشستوں سے کامیاب ہوتے، 2018 میں اسٹیلشمنٹ نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، اس وقت ہمارے کئی امیدوار تو ہزار، ہزار ووٹ سے ہارے، یہ کہنا غلط ہے کہ پی ٹی آئی میں لوگ کسی کے کہنے پر شامل ہوئے، سب کو پی ٹی آئی میں کامیابی نظر آئی اس لیے لوگ آئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی الیکشن ہار رہی ہوتی تو کوئی ترین کے جہاز میں نہیں بیٹھتا، حالیہ الیکشنز میں 75 فیصد پی ٹی آئی جیتی ہے۔