انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز امام الحق اور اظہر علی نے میچ کا آغاز کیا تاہم امام الحق 48 رنز بنا کر اور اظہر علی 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سعود شکیل 76، محمد رضوان 46، آغا سلمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زاہد محمود نے 21 گیندیں کھیلیں تاہم صرف ایک رن ہی بنا سکے اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑی حارث رؤف پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یوں انگلینڈ نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھےروز انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پہ 80 رنز بنائے تھے اور آخری دن پاکستان کو فتح کے لیے مزید 263 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں۔میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ اس کی 3 وکٹیں ابھی باقی تھیں، انگلینڈ کو مجموعی طور 342 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔