مین ہولز سے جنگلے کی چوری

مکرمی: محلہ حکمداد گلی نمبر 17 کے سامنے ظفر الحق روڈ کے قریب نالی کے دو مین ہولز پر موجود لوہے کے جنگلے رات کی تاریکی میں اتار لئے گئے۔ چوروں نے دیدہ دلیری سے یہ واردات ڈالی اگر علاقے میں پولیس گشت مناسب ہوتا تو ایسی صورت حال نہ ہوتی ۔اب کھلے مین ہولز سے مکین بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔(ظہیر احمد اعوان ،راولپنڈی 0333-5129464)