Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

نئی عسکری قیادت سے عوامی توقعات 

Dec 05, 2022 9:35 AM, December 05, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نئی عسکری قیادت سے عوامی توقعات 

 ہمارا عسکری ادارہ ہر لحاظ سے باوقار اور بے مثال ہے ۔یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ بیرونی قوتوں نے برصغیر کی تقسیم کے نتیجے میں آزاد ریاست بننے کے باوجودہمیں معاشی و سیاسی طور پر آزاد قوم کی طرح زندہ رہنے نہیں دیا ۔امریکی سرپرستی میں اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان ہونے والوں نے بھی جب امریکہ بہادر کے سامنے سینہ تان کر بات کرنے کی کوشش کی تواُس نے انہیں اقتدار سے الگ کروا دیا ۔ایوب خان نے تقریباً 10سال حکومت کی ،لیکن جب انہوں نے امریکی چنگل سے نکلنے کی کوشش کی اور ایک کتاب دوست چاہییں آقا نہیں لکھی تو امریکہ بہادر ناراض ہو گیا ۔بھٹونے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جس کے تحت انہوں نے ایوب خان کے خلاف ایک زبردست عوامی تحریک کا آغاز کر دیا ۔اس تحریک میں بھی وہی شریک رہے جو ہمیشہ سے ہر حکومت کا حصہ رہے اور انہیں کے زوال کا سبب بھی بنے ۔اس تحریک کے نتیجے میں ایوب خان کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا ۔یوںجنرل آغا یحیٰی خان سامنے آئے جن کے سبب ملک دو لخت کروا دیا گیا ۔بھٹو وزیر اعظم بن گئے لیکن جب انہوںنے ”اس سرپرستی“ سے نکلنے کی کوشش کی تو انہیں سیاسی منظر سے ہٹا دیا گیا ۔بھٹو نے 1973ءکا آئین منظور کرواتے وقت قوم کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ آئین پاکستان میں یہ شق شامل کردی گئی ہے کہ کسی قسم کی بغاوت کا ارتکاب کرنے والے کی سزا موت ہو گی ۔ان کے بعد بے نظیر بھٹو ،نواز شریف وغیرہ کی جمہوری حکومتوں کو بھی ”قومی مفاد “کے نام پرچلتا کیا جاتا رہا ۔نواز شریف کے ساتھ جو ہوا وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ ”ن “ لیگ اور پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کے راستے بند کرکے عمران خان کو احتساب کے نام پر میدان میں اتار دیا گیا۔موصوف کو ساڑھے تین سال بعد جبکہ ان کی مدت ابھی ڈیڑھ سال باقی تھی ،حکومت سے نکال باہر کر دیا گیا ۔عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے کہ جس نے ملک وملت کے لئے کوئی کام کیااور نہ ہی کچھ کرنے دیا گیا لیکن اقتدار سے الگ ہونے کے بعد اُس نے سارے سسٹم کوہی آشکار کر کے رکھ دیا ۔آج قوم کا بچہ ،بوڑھا اور جوان ان سبھی خرابیوں سے آگاہی حاصل کر چکا ہے۔ان حقائق سے یقینا ہمارے نئے آرمی چیف آگا ہ ہوں گے ۔یہ بھی حوصلہ افزا ءبات ہے کہ جنرل عاصم منیر راولپنڈی کے ایک مثالی تعلیمی ادارے ”سرسید کالج، مال روڈ “سے فارغ التحصیل ہیں ۔یہ وہ ادارہ ہے کہ جس نے ملک کو 38جرنیل دئیے ہیں ۔جنرل قمرجاوید باجوہ بھی اسی کالج میں زیرتعلیم رہے ۔بہت سے اور نام بھی ہیں جو اسی کالج میں سٹوڈنٹ رہے ہیں ۔اس وقت ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے ۔نئے آرمی چیف کے لئے وطن عزیزکے حالات کسی آزمائش سے کم نہیں ۔بیشک !سرحدوں کی حفاظت عساکر پاکستان کی ذمہ داری ہے ،لیکن ضرورت اس امرکی ہے کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنایا جائے ۔قوم کا مسئلہ کمان یا حکومتوں کی تبدیلی ہرگز نہیں ۔عام آدمی کا مسئلہ روٹی ہے ،مہنگائی میں بے تحاشا اضافے نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دیا ہے ۔حالات کا تقاضا ہے عساکر پاکستان اپنی ذمہ داریوں پر دھیان دیں اور سیاستدان قوم کی حالت بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں ۔آئے روز حکومتوں کی توڑ پھوڑ ،جلسے ،جلوس ،احتجاج مسئلے کا حل نہیں ۔سیاست دان غیر ضروری سیاسی خلفشار کو ہوا دینے کی بجائے عوامی مسائل کو کم کرنے کی سعی کریں ۔ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے کہ عام آدمی عزت سے زندگی گذار سکے ۔ہر آنے والے کی خوشامدسراسر منافقت ہے ،جبکہ جانے والوں کو بُرا بھلا کہنے کا سلسلہ ہماری ذہنی پستی کا عکاس ہے ۔جنرل عاصم منیر سے لوگوں کو بہت سی توقعات ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے دور میں کس قدر بہتر ثابت ہوتے ہیں ۔بہترین کارکردگی کےلئے مفادپرستوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ،تاکہ ملکی ترقی کا سفر اپنی حقیقی منزل کی طرف رواں دواں رہے اورہم آئندہ نسلوں کو ایک بہترین ، خوشحال،مضبوط اور با وقارپاکستان دینے میں کامیاب ہو سکیں ۔

عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف ...

    Feb 08, 2023 | 12:59
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ ...

    Feb 08, 2023 | 12:56
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری ...

    Feb 08, 2023 | 12:54
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ ...

    Feb 08, 2023 | 12:52
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

    Feb 08, 2023 | 12:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ...

    Feb 08, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • 1

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی آج انقرہ روانگی

  • 2

    قومی اثاثوں کی نجکاری قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے 

  • 3

    بجلی بلز: فیول ایڈجسٹمنٹ  چارجز غیرقانونی قرار

  • 4

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 5

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 1

    بدھ ، 16 رجب المرجب1444ھ،8 فروری 2023ئ

  • 2

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 3

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

    Feb 08, 2023
  • آئی ایم ایف کا خطرناک شکنجہ

    Feb 08, 2023
  •  ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

    Feb 08, 2023
  • فرزند ِ اردو اور پاکستانی اردو 

    Feb 08, 2023
  • تیری جنت میں آئیں گے اک دن

    Feb 08, 2023
  •  مسئلہ کشمیر کاحل جہاد ہے ؟

    Feb 08, 2023
  • سیاسی مفادات اور ریاستی مفادات کا ٹکرائو

    Feb 08, 2023
  • سا نحہ پشاور،اے پی سی اور سیا ست

    Feb 08, 2023
  • ’’حیرت بھری آنکھ میں چین‘‘

    Feb 08, 2023
  • کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

    Feb 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    از خطبات اقبال

  • 2

    بال جبریل 

  • 3

    بال جبریل 

  • 4

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group