منشیات: ایک خطرناک زہر
مکرمی! حکومت پنجاب متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی سے نوجوانوں کو منشیات کے دلدل سے بچانے پر کاربند عمل ہے۔ ہر سال بین الاقوامی سطح پر منشیات کا استعمال اور اس کی غیر قانونی تجارت کے خلاف منشیات کا عالمی دن یعنی ورلڈ ڈرگ ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے لوگوں کو آگاہی دی جاتی ہے اور اس کے خلاف تعاون اور کاروائی کو مضبوط بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔ پاکستان کے تمام صوبے مل کر منشیات اور سمگلرز کے خلاف کام کررہے ہیں۔ اس عمل کےلئے حکومت نے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی عادت لگنے سے روکا جا سکے۔ منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی رگوں میں زہر پھیلانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ اور اس کا مقابلہ صرف اجتمائی اقدامات سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ہمیں انسداد منشیات کی آگاہی مہم کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔(لائبہ خان لاہور)