Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

زرعی زر خیز زمینوں پر رہائشی اسکیموں کے نقصانات

Dec 05, 2022 8:16 AM, December 05, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
زرعی زر خیز زمینوں پر رہائشی اسکیموں کے نقصانات

زراعت سے وابستہ ممالک کی معیشت کا دارو مدار زرعی زمینوں پر ہوتا ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے حیثیت سے زر خیز زمینوں کے قیمتی قدرتی خزانوں سے مالا مال مملکت ہے تاہم بد قسمتی سے بغیر کسی منصوبہ بندی کے بڑھتے شہروں نے جہاں شہریوں کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں وہیں دیہات کی زمینوں پر کھیتی باڑی نہ ہونے سے زرعی اجناس کی کمیابی اور سماجی مسائل میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے زرعی زمینوں پر بنائی جانے والی رہائشی اسکیموں نے جہاں معاشرتی مسائل کو جنم دیا ہے وہاں بلدیاتی وسائل کی کمی اور آبادی پر بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں تجارت اور آمدنی کا توازن بھی متاثر ہو رہا ہے۔ مثلاً زر خیز سر سبز علاقے جہاں کبھی کھیت ہوتے اب ان کی جگہ زیادہ تر رہائشی اسکیموں نے لے لی ہے۔ اسی طرح بیشتر شہروں کے قریب زر خیز و زرعی زمینوں پر ہاؤ سنگ سوسائٹیز کا جال بچھایا جا چکا ہے۔ ایسی زمینوں کو بنیادی شہری سہولتوں کے فقدان کے باوجود پر کشش تشہیر سے فروخت کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہر سال دیہی رقبہ خصوصاً زیر کاشت رقبہ کم ہورہا ہے اور شہری آبادی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

اس امر کو سمجھنا ہوگا کہ زرعی زمینوں کی قلت سے ملک میں اجناس کی کمی اور بے روز گاری میں اضافہ ہوتا ہے اور دیہات میں رہنے والے جن کا انحصار کھیتی باڑی پر ہوتا ہے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شہروں کا رخ کرتے ہیں جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہو جاتی ہے۔ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے عالمی زرعی انفارمیشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں متناسب شرح سے گندم کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو رہا اور پاکستان میں گندم کی پیداوار مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ ملک کی مجموعی زرعی پیداوار میں کمی میں جہاں تکنیکی وجوہ شامل ہیں وہیں زرعی شعبے کا زیادہ محنت اور کم منافع بخش ہونا بھی خاصا اہم ہے۔ اسی وجہ سے زرعی زمینوں کے مالکان ہاؤ سنگ اسکیموں سے وابستہ سرمایہ کاروں کی پر کشش منافع بخش پیشکش کو مسترد نہیں کر پاتے۔ ٹاؤن شپ یا گاؤں کے علاقے سے باہر زرعی زمین پر زرعی سہولیات کی تعمیر کے لیے فائلنگ کے طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس امر کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے کہ تعمیراتی زمین کے تبادلے کے لیے طریقہ کار سے گزرنا اور تعمیراتی منصوبہ بندی کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ زرخیز زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر سے مجموعی طور پر پورے ملک کو نقصان اور بحران کا سامنا کرنا پڑے ہوگا۔

پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان

 پاکستان میں زراعت قومی معیشت میں ایک اہم مقام رکھتی ہے اور فصلوں کا معیار ملک کی مجموعی معیشت اور غیر ملکی تجارت کی شرح نمو میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان کے پاس جتنا زرعی رقبہ ہے اس کے اعتبار سے یہ نسبتاً بڑا زرعی ملک سمجھا جاتا ہے تاہم اس میں بیشتر حصہ بنجر ہے۔ پاکستان فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے زرعی زمینوں میں ہاؤ سنگ سوسائٹیز بنانے پر پابندی لگانا ہوگی اور کسان کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینا ہوں گی تاکہ ہر کسان اپنی زمین کا مالک بنے اور اناج اگانے سے ہونے والی آمدنی اس کو جلد ملے ۔ بڑا لالچ اسے اپنی زمینوں کی فروخت سے روک سکے اور وہ وقتی فائدے کے بجائے اجداد کی دی گئی میراث پر چلتا رہے۔ اس طرح جہاں کسانوں کے پیداواری جوش و خروش میں بہتری آئے گی اور وہ زیادہ خوراک پیدا کر سکیں گے وہیں ملک میں فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو سکے گا اور زرعی زمینوں پر ہاؤ سنگ سوسائٹیز کے خاتمے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب

خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی صورتحال پنجاب جیسی ہے، بالخصوص کراچی میں ایسی ہاؤ سنگ اسکیموں نے ایک طرف سینکڑوں برسوں سے آباد مقامی آبادی کو متاثر کیا تو دوسری جانب شہری ضروریات کے لیے استعمال ہونے والی زمینوں پر قبضے اور جبراً ہتھیائے جانے کے کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جو صوبائی حکومتوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ ایسی اسکیموں کو کسی فروعی مفاد پر قربان نہ کریں اور زرعی ملک کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے مستقبل میں کسی بڑے معاشی اور زرعی نقصان سے مملکت کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کنکریٹ کے شہروں نے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے وجہ سے رہائش کو مشکل بنا دیا ہے وہیں بلدیاتی ضروریات کی کمی سماجی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی

زرعی سائنس اب جدید دور میں داخل ہو چکی ہے۔ جدیدیت اور ترقی کے ساتھ روایتی زراعت جدید زراعت میں تبدیل ہو گئی ہے، خاص طور پر دنیا بھر میں حالیہ برسوں میں زرعی پیداوار کے حصول کے لیے جدید طریقے اپنائے جا رہے ہیں، زرعی سہولیات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور زرعی پیداوار کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جدید زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صحت مند اور منظم ترقی کو فروغ دینے، زرعی زمین کے انتظام کو بہتر بنانے، زرعی زمین کو تعمیراتی زمین میں غیر مجاز طور پر تبدیل کرنے اور تعمیراتی زمین کی توسیع کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ بنجر زمینوں کو مویشیوں، پولٹری اور تجارتی افزائش نسل کے لیے استعمال کیا جائے۔ فصل کی کاشت یا آبی زراعت کے لیے سہولیات دی جائیں اور زر خیز زمینوں پر ہاؤ سنگ اسکیمیں تعمیر کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ ماحولیات کو نقصانات نہ پہنچے۔ زرعی زمین کی خصوصیات کے مطابق، معیاری انتظا مات کرنا حکومت کی ترجیح ہو نی چاہیے۔ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

حمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف ...

    Feb 08, 2023 | 12:59
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ ...

    Feb 08, 2023 | 12:56
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری ...

    Feb 08, 2023 | 12:54
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ ...

    Feb 08, 2023 | 12:52
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

    Feb 08, 2023 | 12:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ...

    Feb 08, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • 1

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی آج انقرہ روانگی

  • 2

    قومی اثاثوں کی نجکاری قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے 

  • 3

    بجلی بلز: فیول ایڈجسٹمنٹ  چارجز غیرقانونی قرار

  • 4

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 5

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 1

    بدھ ، 16 رجب المرجب1444ھ،8 فروری 2023ئ

  • 2

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 3

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

    Feb 08, 2023
  • آئی ایم ایف کا خطرناک شکنجہ

    Feb 08, 2023
  •  ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

    Feb 08, 2023
  • فرزند ِ اردو اور پاکستانی اردو 

    Feb 08, 2023
  • تیری جنت میں آئیں گے اک دن

    Feb 08, 2023
  •  مسئلہ کشمیر کاحل جہاد ہے ؟

    Feb 08, 2023
  • سیاسی مفادات اور ریاستی مفادات کا ٹکرائو

    Feb 08, 2023
  • سا نحہ پشاور،اے پی سی اور سیا ست

    Feb 08, 2023
  • ’’حیرت بھری آنکھ میں چین‘‘

    Feb 08, 2023
  • کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

    Feb 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    از خطبات اقبال

  • 2

    بال جبریل 

  • 3

    بال جبریل 

  • 4

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group