Waqt News
Friday | January 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی
  • چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام بنادیے، یوکرین

پیر،10  جمادی الاوّل 1444،5دسمبر2022ء 

Dec 05, 2022 8:09 AM, December 05, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پیر،10  جمادی الاوّل 1444،5دسمبر2022ء 

آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی اپوزیشن آگے

خیر سے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ وہاں کے وزیراعظم بھی نیازی ہیں۔ پوری حکومت پہ پی ٹی آئی کی مضبوط گرفت ہے۔ پتا بھی ان کی مرضی کے بغیر ہل نہیں سکتا مگر ووٹروں کا کیا کریں،یہ من مرضی کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے دل و دماغ پر کسی کا زور نہیں چلتا۔ سو یہی کچھ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں ہوا۔ پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی لوگ نجانے کیوں بلا میدان میں چھوڑ کر تیر پکڑنے اور شیر کو دیکھنے چل پڑے ہیں۔ رہی بات گھوڑے کی تو وہ لگتاہے اب صرف شادیوں میںنچانے کے لیے ہی رہ گیاہے۔ بلدیاتی الیکشن کے دونوں مرحلوں میں اس وقت اپوزیشن آگے جارہی ہے۔ تعجب کی بات تویہ ہے پیپلز پارٹی نے ابھی تک آزادکشمیر میں اپنا وجود اور ووٹ بنک سنبھال کررکھاہے جس کی امیدنہیں تھی مگر سب دیکھ رہے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن میںوہ بہتر کارگردگی دکھارہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) بھی اچھی نہیں تو بری بھی نہیں کے مصداق پر چلتی نظرآرہی ہے۔ حکومتی جماعت پی ٹی آئی سے جو توقعات وابستہ تھیں وہ سامنے نہیں آتی خود حکومتی عہدیداروں کے حلقے میں اپوزیشن آگے اور پی ٹی آئی پیچھے ہے۔ ایسا کیوں ہورہاہے اس پر خود پی ٹی آئی والوں کو غور کرناہوگا۔ ان نتائج سے معلوم ہوتاہے کہ عوام نچلی سطح پر ترقیاتی کام نہ کرنے اور ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے حکمران جماعت سے ناراض ہے۔ ابھی وقت ہے اگرآزادکشمیر کی حکمران جماعت عوام کے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑہے توآنے والے الیکشن میں کامیابی کی راہ دیکھ سکتے ہیںورنہ بلدیاتی نتائج ان کے سامنے ہیں۔

ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

٭٭٭٭

برطانوی کھلاڑی ساتھی کھلاڑی کی سرپر گیند رگڑتے رہے

اخبار میں چھپی تصویردیکھ کر ہی ہنسی نہیں رکتی جنہوں نے سٹیڈیم میں ٹی وی پربراہ راست یہ سب کچھ دیکھا ہوگا۔ ان کے قہقہے تو از خود چھوٹ گئے ہوں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ پچ توجہاں کئی نئے ریکارڈ بنارہی ہے ۔اس حوالے سے دیکھیں تولگتاہے یہ پچ صرف ریکارڈ بنانے کے لیے ہورہاہے۔ہارجیت توابھی دور کی بات لگتی ہے۔بقول محمد یار خان امیر

شکست و فتح میاں اتفاق  ہے لیکن

مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا

مگرگزشتہ روز میچ کے دوران تیسرے روز کے کھیل میں جس طرح کرکٹ شائقین کو گیند چمکانے کا ایک نیا طریقہ دیکھنے کو ملا وہ واقعی لاجواب تھا۔ اس دریافت پر تو شاید کرکٹرز برطانوی کھلاڑی جوروٹ کے ہمیشہ مشکور رہیں گے۔ نئے قوانین کے تحت کھلاڑی گیند پر تھوک لگانہیں سکتے توجناب جوروٹ نے اسکاحل یہ نکال کے اپنے ساتھی سپین باؤلر جیک لیچ کے سرسے کیپ اتارکر ان کے سرسے اپنی گیند کو رگڑ ااور چمکایا۔ کیپ پہننے کی وجہ سے جیک لیچ کے سرپر خوب پسینہ تھا جنہوں نے جوروٹ کو روکانہیں مگر دیکھنے والے شائقین اور کمنٹیٹر زان کی اس حرکت پر دیر تک قہقہے لگاتے رہے۔ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تواسے بہت پسند کیاجارہاہے اور لوگ لطف اٹھارہے ہیں۔ اب گیند پہ تھوک لگانے کی پابندی کے بعد شاید گیند کو چمکانے کا یہ طریقہ مقبولیت حاصل کرے گا کیونکہ اس پرکوئی پابندی نہیں۔

چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

٭٭٭٭

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل ہوگئے

اسلم رئیسانی ایک باغ وبہار شخصیت کے ہی مالک نہیں۔ وہ ایک مضبوط اعصاب اور دماغ کے بھی مالک ہیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔ داڑھی توانہوں نے پہلے سے رکھی ہوئی ہے اب شاید وہ باشرع ہونے کا ساتھ ساتھ بننا بھی چاہتے ہیں۔ وجہ جو بھی ہولوگ ان کے فیصلے سے تھوڑا بہت حیران بھی ہیں۔ اب کیاکریں بلوچستان میں دوہی سیاسی گروپ پائے جاتے ہیں۔ ایک وہ جو قوم پر ست ہیں دوسرے وہ جو مذہبی سیاست کادم بھرتے ہیں۔ عرصہ دراز سے یہی لوگ یکے بعد دیگرے یا مل جل کر صوبے پر حکومت کرتے  رہے ہیں مگر ذراکوئی دل بڑاکر کے بلوچستان جائے وہاں جاکر دیکھے توقوم پرست ہوں یامذہبی جماعتیں ان کے علاقوں میں کتنے ترقیاتی اور فلاحی کام ہوئے ہیں۔ اب شاید اسلم رئیسانی جے یو آئی میں جاکر ان سے ہی عوامی کام کرواکے شہیدوں میں نام لکھواسکتے ہیں۔ ویسے یہ جے یوآئی کی خوش قسمتی ہے اسے بذلہ سنج لیڈر خود بخود دستیاب ہوتے ہیں۔ اب اسلم رئیسانی جیسا گوہر آبدار بھی میسر ہوگاجو عبدالغفور حیدری کے ساتھ مل کر خوب نام کمائیں گے۔ ویسے بھی ان کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کہی بات اب محاورہ بن چکاہے۔ جس میں انہوں نے کہاتھا،’’ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا نقلی‘‘ سواب وہ کہہ سکتے ہیں ’’جماعت جماعت ہوتی ہے مذہبی ہو یاقوم پرست، بس جیتنے والی ہو‘‘۔۔۔۔

معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

٭٭٭٭

شاہد خاقان عباسی کا شہباز گل پر 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ 

لگتا ہے آجکل شہباز گل کے ستارے گردش میں ہیں۔ ویسے ہی جس طرح اعظم سواتی کے اب بھلا یہ کیا تک ہے کہ انہیں بلوچستان کی پولیس  اپنے ساتھ مان نہ مان میں تیرا مہمان بنا کر کوئٹہ لے گئی ہے۔ بے شک ان کے خلاف کچھ مقدمات وہاں درج ہیں مگر ابھی تو وہ اسلام آباد میں پیشیاں بھگت رہے تھے تو بلوچستان پولیس کو ایسی کیا جلدی پڑی تھی کہ وہ انہیں ساتھ لے گئی۔ اس طرح کے اقدامات سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ لوگوں کا کیا ہے‘ بقول شاعر ’’خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے‘‘ سو اب یہی کچھ ہو رہا ہے۔ اس طرح تو اچھا بھلا کام ہوتے ہوئے خراب ہو جاتا ہے۔ چلیں ان کو چھوڑیں‘ شہباز گل کی بات کرتے ہیں۔ نون لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کے خلاف 2 ارب روپے ہرجانے کادعویٰ دائر کر دیا ہے۔ شہباز گل نے ان پر کسی بھارتی کمپنی سے 140 ملین ڈالر لینے کا الزام لگایا تھا۔ صرف یہی مصیبت شہباز گل کے گلے نہیں پڑی۔ اگر یہ تنہا بھی ہوتی تو پریشان کرنے کو کافی تھی کیونکہ 2 ارب روپے کا معاملہ ہے مگر اسلام آباد میں ہی شہباز گل اور عماد یوسف کے خلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم 12 دسمبر کو عائد ہونے جا رہی ہے۔ 2 ارب کا معاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہو سکتا ہے مگر جو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے اگر خدانخواستہ یہ ثابت ہو جاتا ہے تو پھر کہیں سے بھی خیریت نہیں ہوگی۔ اب دیکھتے ہیں وہ اس مشکل صورتحال سے کیسے نبردآزما ہوتے ہیں۔ اس لئے کہتے ہیں پہلے تولو پھر بولو۔ زبان اور گھوڑا بے قابو ہو جائے تو زبان بولنے والے کو اور گھوڑا سوار کو زمین پر گرا دیتا ہے۔

چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم

    Jan 26, 2023
  • صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، بڑی یقین دہانی کروادی

    Jan 25, 2023 | 19:58
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • کپتان نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    Jan 26, 2023 | 14:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

    Jan 26, 2023 | 23:59
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

    Jan 26, 2023 | 23:41
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

    Jan 26, 2023 | 23:21
  • چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

    Jan 26, 2023 | 23:07
  • روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام ...

    Jan 26, 2023 | 22:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • اللہ رحم کرے!!!!!

    Jan 26, 2023
  • اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم

    Jan 26, 2023
  • سائو کا پیپا 

    Jan 25, 2023
  • ’’ہنگامی حالات‘‘ میں زندہ رہنے کی مشق 

    Jan 25, 2023
  • 1

    اہلِ سیاست و اقتدار کا عوام کو زندہ درگور کرنے کا فیصلہ

  • 2

    استعفوں کی منظوری اور  محاذ آرائی کی سیاست 

  • 3

    بجلی کا طویل ترین بریک ڈاﺅن  بیرونی دنیا میں ملک کے تشخص اور اعتماد کا سوال

  • 4

    شرحِ سود میں اضافہ اور  مہنگائی گزیدہ عوام 

  • 5

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، معاملات کو بگاڑا نہ جائے

  • 1

    جمعرات ، 3 رجب المرجب 1444ھ، 26 جنوری 2023ئ

  • 2

    بدھ، 2 رجب المرجب 1444ھ، 25 جنوری 2023ئ

  • 3

    منگل، یکم رجب المرجب    1444ھ، 24  جنوری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم

    Jan 26, 2023
  • مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کی امارات سے مداخلت کی ...

    Jan 26, 2023
  • سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق ایک اہم کتاب

    Jan 26, 2023
  • کووڈ۔19 سے ایکس بی بی ۔15تک

    Jan 26, 2023
  • ناشکرے سرمایہ دار

    Jan 26, 2023
  •  ہم ’’سٹیٹس کو‘‘کوپروان چڑھانے والے لکھاری

    Jan 26, 2023
  • قاری محمدمیاں....سرزمین اولیاءکی عہدساز شخصیت

    Jan 26, 2023
  •  زندگی بچانے والی ادویات کے بحران کا خطرہ

    Jan 26, 2023
  •  اقوام متحدہ اور بھارت کی منہ زوری

    Jan 26, 2023
  • احتجاج نہیں، ٹیبل ٹاک کریں. 

    Jan 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور علیہ الصلوٰة والسلام کافہم وذکائ

  • 2

    اللہ اوراُسکے رسول (ﷺ)کی اطاعت

  • 3

    برکت

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    مولوی عبدالحق

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    ذاتی

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group