
لاہور: این اے 133 ضمنی انتخاب میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹر کا پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے والے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔
متعلقہ حکام کو فوری طور پر مذکورہ ووٹر کی شناخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ڈی آر او نے کہا ہے کہ موبائل سے فوٹو لینے والے ووٹر کو زیر حراست لے کر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔تمام پریزائڈنگ افسران کو مو بائل فون کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔تمام پریذائیڈنگ افسران یقینی بنائیں کہ ووٹر موبائل فون پولنگ اسٹیشن پر نہ لائیں۔
ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ افسران سختی سے ہدایات پر عملدرآمد کرائیں۔