نشتر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر منصو ر علی اور موٹرسائیکل سوار حادثات میں جاں بحق
ملتان، منڈا چوک( خصوصی رپورٹرنامہ نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عامر علی خان،پر وفیسر ڈاکٹر عمر علی خان،ڈاکٹر عثمان علی خان کے بھائی اورسابق ہیڈ آف اناٹومی ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خان ٹریفک حادثہ میں وفات پا گئے ۔ ان کی نماز جنازہ آ ج بروز اتوارجامع مسجد نشتر میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔منڈا چوک سے نامہ نگار کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر کنل اڈہ کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 45 سالہ محمد شفیق موقع پر جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے موقع پرپہنچ کر نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق