دوست کو بہانے سے لیجا کر قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
رحیم یارخان‘ خان پور(کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نیوز رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر)قریبی دوست نے دوست کو قتل کرنے کے بعد نعش گزرنے والی پاکستان ایکسپریس کے سامنے پھینک دی، نعش ٹکڑوں میں تبدیل، دوست نے ورثاء کو ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے کی اطلاع دیدی‘ ورثا کا احتجاج‘ ملزم گرفتار۔ تفصیل کے مطابق ماڈل ٹائون بی کے رہائشی سلیم شیخ نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے بیٹے 22 سالہ علی رضا کو قریبی دوست عامرحسین اپنے ہمراہ گھر سے لے گیا اور رات کے وقت فون پر اطلاع دی کہ بیٹا علی رضا پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے جس پر ورثا جب موقع پر پہنچے تو علی رضا کی نعش ٹکڑوں میں تبدیل تھی جبکہ ملزم عامر حسین موقع سے غائب تھا، جس پر والد سلیم شیخ نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ریلوے ٹریک پر سے مقتول علی رضا کی بکھری ہوئی نعش کوسمیٹ کر ہسپتال منتقل کیا۔ مقتول کے ورثاء نے کیپٹن فیاض شہید چوک میں میت رکھ کر احتجاج بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم عامر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔
دوست قتل