ن لیگی سپورٹرز کا تحریک لبیک کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت :شیخ محمد اکمل
خانیوال(خبرنگار)صوبائی حلقہ206ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کے امیدوار شیخ محمداکمل نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے سپورٹرزنے لکڑمنڈی، عظیم ٹائون میں تحریک لبیک کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں الیکشن کے ماحول کو خراب نہیں کرناچاہتے لیکن لیگی امیدوار کے سپورٹر ز تحریک لبیک کے کارکنوںکو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں انتظامیہ کو اس کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔ امیدوار ٹی ایل پی شیخ محمد اکمل کی 85/83فارم کے چکوک،بستی فرید آباد، بستی احمد نگر،بستی سیال آباد،شام کوٹ اسٹیشن، ٹیپو والی بستی، حبیب کوٹ،فرید کوٹ ریلوے کالونی ودیگر علاقوں میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم جاری جگہ جگہ استقبال، علماء کرام, بزرگ،نوجوان، بچے سبھی متحرک ،مختلف برادریوں کی طرف سے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا اس موقع پر شیخ اکمل نے کہا کہ سولہ دسمبر کا دن فتح کا دن ثابت ہوگا اور اس دن جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ سے دفن ہوجائے گی۔
شیخ محمد اکمل