حکومت کی عورتوں کے مسائل اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ : ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ خواتین کو گھروں میں بند کر کے تعلیم سے محروم رکھ کر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے مسائل اور بہبود پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر سنٹر میں منعقدہ تقریب میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے ڈاکٹر روبینہ اختر کی خواتین کی مؤثر نمائندگی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔