دھرنا جب تک پرامن جاری رہے گا ، طاقت کا استعمال نہیں ہوگا: ڈی آئی جی مکران
گوادر (نامہ نگار ) ڈی آئی جی مکران جاوید جسکانی نے کہا کہ حق دو تحریک کا دھرنا پرامن طریقے سے جاری ہے۔ دھرنا جب تک پرامن جاری رہے گا اس وقت تک طاقت کا استعمال نہیں کیا جائیگا۔ صوبے سے اضافی نفری طلب کی گئی ہے جوکہ دھرنے کی حفاظت کے لیے ہے اور سرکاری املاک کا تحفظ بھی کریگی ۔