کرئونا 8اموات مزید 431کیسز اومیکرون 38ممالک تک پہنچ گیا عالمی ادارہ صحت
اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 189 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 91 فیصد پر آ گئی پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 761 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 453 ہو چکی ہے ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 12 ہزار 348 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 858 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 45 ہزار 344 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 47 ہزار 84 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 834 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیںپاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 253 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 12 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار 553 کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 11 لاکھ 63 ہزار 78 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے کیسز 38 ممالک میں رپورٹ ہوچکے ہیں‘ابھی تک اومی کرون سے متعلق اموات کی اطلاعات نہیں سنی ہیں، ہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور جب ہم آگے بڑھیں گے تو مزید شواہد ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کرونا کے اس نئے ویرینٹ کے شواہد اکٹھے کررہا ہے کیونکہ پوری دنیا اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدمات کررہی ہے۔کرونا وائرس کے شکار پولیس اہلکاروں کو ملنے والی 50 ہزار روپے کی مالی امداد بندکردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینئر پولیس آ فیسرز کو کرونا مالی امداد کے کیسز سنٹرل پولیس دفتر ارسال کرنے سے روک دیا گیا۔ ڈی آئی جی ویلفیئر کی طرف سے کرونا وائرس کے شکار اہلکاروں کو اب سرکاری ہسپتال سے علاج جبکہ ایس او پی پر عمل کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کرونا کے شکار ایک اہلکار کو علاج کے لیے50 ہزار روپے کی رقم فراہم کی جاتی تھی۔
کرونا