لیکن وہ میرا جونئر تھا وہ مجھ سے پہلے سینئر رجسٹرار بن گیا وہ آگے نکل گیا اور میں پیچھے رہ گئی۔۔۔۔ وہ بہت تشویش سے یہ بات مجھے بتا رہی تھی۔۔ ۔ آگے نکل جانا یا پیچھے رہ جانا کیا ہوتا ہے؟ میں نے پوچھا۔۔۔ آگے نکل جانے اور پیچھے رہ جانے کی فرسٹریشن دماغ میں اس وقت آتی ہے جب ہم دوسروں کے ساتھ خود ساختہ مقابلہ بازی کی میراتھان میں حصہ لے بیٹھتے ہیں ۔ در حقیقت ہمیں صرف ایک ہی میراتھان میں حصہ لینا ہے وہ جس میں ہمارا مقابلہ صرف خود سے ہے ۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ خود کو ہی شکست دینی ہے ۔۔۔ کسی اور کو نہیں ۔ ہر انسان اپنی اپنی ریس خود لڑتا ہے ۔ ہم اپنی زندگی اس وقت مشکل بنا لیتے ہیں جب اپنی ریس جیتنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی ریس جیتنے کا بھوت بھی سر پر سوار کر لیں۔ ہر ایک کی اپنی زندگی کی ذمہ داریاں ہیں ۔ کسی نے 29 سال کی عمر میں فائنل امتحان دے دیا تو کسی نے اپنی زندگی کے ان لمحات میں اپنی بوڑھی ماں کی تیمارداری کرنا ہے جسے فالج نے آن گھیرا ہے ۔ اب اس کے لئے یہی امتحان زیادہ ضروری ہے ۔ کسی نے باہر کے ملک کے ویزے کے لئے تگ و دو کر لی اور باہر چلا گیا تو کسی دوسر ے نے انہی لمحات میں اپنے نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کرنی ہے دونوں ہی اپنے اپنے امتحانات میں کامیاب ہیں بس ہر کسی کی زندگی کا question paper مختلف ہے ۔ پچاس فی صد سے زائد نمبر حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دوسروں کی کامیابی پر خوشی سے تالی بجائی جائے اور اپنی کامیابی کے لئے صرف اپنے question paper پر فوکس کا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38