ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سہولت بازار شادمان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سہولت بازار شادمان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے اشیائے ضروریہ کی فراہمی ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سہولت بازار میں چینی اور آٹا کی فروخت کا جائزہ لیا۔ بازار میں چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بازار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا بھی جائزہ لیا اور بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بازار انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں دوروں کا مقصد عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے۔