دنیا عمران خان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی معترف ہے:اعجازاحمدچوہدری
پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطا ب پوری دنیا کے غریبوں کی آواز بنا،دنیا عمران خان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی معترف ہے،دنیا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دس نکاتی پلان وزیراعظم عمران کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، سٹیزن پوٹل کے ذریعے عوام کے مسائل کاحل ہوناوزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کے دل جیت لئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتوں کو ناکام جلسیوں سے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، زندہ دلان لاہورکے عوام چور ٹولے کا ساتھ نہیں دیں گے، پی ڈی ایم جماعتیں پے درپے ناکامیوں کے بعد جلسے جلوسوں سے کورونا کو پھیلارہی ہیں، آل شریف اور ان کے حواریوں کا ملک دشمن بیانیہ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے.
پی ڈی ایم کا چوروں کا ٹولہ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او چاہتا ہے، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پروا نہیں، پی ڈی ایم جماعتوں نے ملک میں جلسے جلوسوں کا تماشا لگا رکھا ہے، باشعور عوام پی ڈی ایم جماعتوں کی منفی سیاست کو بُری طرح مسترد کردیا ہے۔علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری علی امتیاز وڑائچ کے ہمراہ گجرات کے ضلعی جنرل مبین حیات کے والد سابق نگران وزیراعلیٰ میاں افضل حیات کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے،رہنماؤ ں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعاء کی، تحریک انصاف سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔