شبلی فراز نے کہا کہ عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے ۔ دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے ۔ عمران خان نے شفافیت اور شکایت کے ازالے کیلئے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔انہیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھےمیسر آئی ہے۔وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کےعمل کی نگرانی کرتے ہیں۔