لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہو گا، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ پی ڈی ایم کو اب تک چاروں صوبوں سے ہزیمت کے سوا کچھ نہیں ملا، ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کا دل کرپشن اور خاندانی سیاست کرنے والوں کے ساتھ کبھی نہیں دھڑک سکتا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا، کرپشن کے کرداروں کو چاہیے احتساب کا سامنا خشوع و خضوع سے باجماعت کریں۔