پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 دسمبر کو ہو گا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا سر براہی اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں سے تجاویز مانگ لی گئیں۔ استعفے، لانگ مارچ یا پھر مذاکرات کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔