وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی راوبط شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز کی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مستحق خواتین کوسندھ حکومت کے نامکمل انتظامات کے باعث لوٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ غریب مستحقین کی مدد کے بجائے رشوت خوری پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت احساس سینٹرز پر انتظامات مکمل کرے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرائے.