سیکرٹری خارجہ سے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی ملاقات،افغان امن عمل پرتبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ طرفین نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تعاون کو توسیع دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ سیکٹری خا رجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ کابل کو دو طرفہ تعلقات کیلئے تاریخی قرار دیا۔