وزیرخارجہ شاہ محمود سے سوڈان کے سفیرکی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سوڈان میں پاکستان کے سفیر سرفراز احمد سپرا نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے انہیں سرمایہ کاری اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں سوڈان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے ہدایات دیں۔