تحریک انصاف نے سیاست میں بدتمیزی کے کلچر کو فروغ دیا:خرم دستگیر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اوچھی اور نازیبا گفتگو ہی تحریک انصاف کا شیوہ ہے تحریک انصاف نے سیاست میں بدتمیزی اور نالائقی کے کلچر کو فروغ دیاصاف ، شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے نااہل و نالائق حکمرانوں کی رخصتی سے ملکی معیشت بہتر ہوجائیگی تحریک انصاف کرونا نہیں اپنی حکومت جانے کا رونا رورہی ہے پشاور بی آر ٹی میں ناکامی کے بعد سلیکٹڈ حکومت نے معیشت بھی تباہ کردی ہے پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا عمرانی حکومت اور اسکے کارندے لاہور جلسہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے مسلم لیگی شیر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود لاہور جلسہ میں بھرپور شرکت کرینگے گوجرانوالہ سے شروع ہونیوالی پی ڈی ایم کی تحریک حکمرانوں کی رخصتی پر ہی ختم ہوگی تحریک انصاف حکومت عوامی اعتماد کھوچکی ہے ملک پر مسلط نااہل و نالائق ٹولہ چند دنوں کا ہی مہمان رہ گیا ہے پاکستان کی غیور عوام اپنے محبوب قائد میاں نوازشریف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آکر ملکی ترقی و خوشحالی تباہ کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ عمران نیازی معاشی تباہی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔