گوجرانوالہ:تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف اساتذہ ‘ طلباء کا احتجاج
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف اساتذہ اور طلباء کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘سکولوں میںتعلیمی سرگرمیاں بحال کرنیکا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن و دیگر نجی سکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکولوں میںکرونا ایس او پیزپر عمل درآمدکے باوجود تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بند کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا احتجاجی مظاہرہ کے دوران طلباء نے پلے کارڈز،اور یونیفارم پہنے بستے اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے سکولوں کی بندش کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرہ میں رہنما جماعت اسلامی فرقان عزیز بٹ، چیئرمین جی اے پی ایس دانش عقیل ، ڈاکٹر عادل، اجمل علی، انجینئر عابد حسین، محمد سلطان، عثمان بریار، طاہر،محمد یوسف، فیاض عقیل، محمد ندیم ، اسامہ ، یاسم رضا، شاہ نواز ، غلام صابر ودیگر نے شرکت کی ۔