ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگادی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے گوجرانوالہ میں ایک حکمنامہ کے تحت آلو دگی پر قابو پانے اور شہر میں ٹریفک کارش کم کرنے کیلئے کنگنی والا بائی پاس سے سمال اسٹیٹ کٹ تک صبح6 بجے تارات 11 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل/ لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کے داخلہ اور مو سم سرما میں میونسپل کارپوریشن کے علاقوں جن میں تمام بائی پاسز ( کھیالی بائی پاس‘ ملہی چوک‘ اعوان چوک ‘ عالم چوک ‘ نواب چوک‘ علی پور چوک ‘ مافی والا ‘ سیالکوٹ بائی پاس‘ جناح روڈ ‘ رتہ چال‘ چھچھر والی چوک ‘ فیروز والا پل اورپپلی والا بائی پاس)سے صبح6 سے رات10 بجے تک شہر میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے جبکہ پبلک سروس وہیکل صبح6 سے رات10 بجے تک کنگنی والا سے جنرل بس اسٹینڈ تک اس کے علاوہ ہی ہوئی ٹرانسپورٹ وہیکل/ لائٹ ٹرانسپورٹ ‘ وہیکل ٹرک ‘ ٹرالر اور مزدا 3500 سی سی کا لو ئر چناب بائی پاس سے دینہ دی کھلیہ بائی پاس سے شہرمیں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے اس حکم نامہ کا اطلاق فوری طورپر نافذ العمل ہو گا ۔