حافظ آباد پولیس نے لاپتہ 4 سالہ بلال کو لواحقین کے حوالے کر دیا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد پولیس نے لاپتہ ہونے والے4 سالہ بلال احمد کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ4 سالہ بلال احمد جو کہ گھر سے باہرنکلا ہے اور گم ہو گیاہے گم شدہ بچے کی اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس کی جانب سے کمسن آصف کی تلاش شروع کر دی گئی جس کوچند گھنٹے میں تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔کمسن بلال احمد محلہ غریب پورہ کا رہائشی ہے ۔