گکھڑمنڈی: ڈی ایس پی سرکل کینٹ کی دکانداروں کی یونین کے عہدیداروں سے ملاقات‘کیمرے نصب کروا دئیے
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ڈی ایس پی سرکل کینٹ چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ نے ریلوے روڈ دوکانداروں کی یونین کے عہدیداران سے ملاقات کرکے دوکانوں کے باہر فول پروف سیکیورٹی کے لیے کیمرے نصب کروا دئیے عہدیداران عبدالوحید چکن والے، محمد ناصر مچھلی والے، محمد عثمان، محمد تنویر قصاب، شاہد خلجی نے ریلوے روڈ کے تمام دوکانداروں سے مل کر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے ڈی ایس پی کے حکم پر پورے ریلوے روڈ پر کیمرے نصب کروا ئے۔