میکرون ایک مسئلہ‘ امید ہے فرانس ان سے جلد جان چھڑا لے گا: اردگان
استنبول (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر طیب اردگان نے فرانسیسی ہم منصب پر ایک اور وار کر دیا۔ طیب اردگان نے کہا ہے کہ میکرون فرانس کیلئے ایک مسئلہ ہے۔ فرانس خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔ امید ہے فرانس جلد میکرون سے جان چھڑائے گا۔ طیب اردگان نے پہلے بھی میکرون کو دماغی معائنے کا مشورہ دیا تھا۔