پہلا ٹیسٹ : کین ولیم سن کی ڈبل سنچری ‘نیوزی لینڈ کے 7وکٹوں پر 519رنز ‘اننگز ڈکلیئر
لاہور (سپورٹس ڈیسک )کپتان کین ولیم سن کی ڈبل سنچری ‘نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز 519رنز 7کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ کپتان کیم ولیم سین 251رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کیما روئچ اور شینن گیبرئیل نے تین تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ویسٹ انڈیز نے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 49رنز بنا لئے ۔براتھویٹ 20اور کیمبل 22رنز پر کھیل رہے ہیں ۔