بھارت نے آسٹریلیا کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ 11رنز سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھار ت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 11رنز سے شکست دے کر سیریز میںایک صفرکی برتری حاصل کرلی ۔ بھارت نے سات وکٹوں پر 161رنز بنائے ۔راہول نے 51اور جدیجہ نے 44رنز بنائے ۔ ہینرکس نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔آسٹریلوی ٹیم 7وکٹوںپر 150رنز بناسکی ۔ کپتان ایرون فنچ 35اور شارٹ 34رنز بناکر نمایاں رہے ۔ چھال اور نترجان نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔